(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی آبادیوں پر حملہ کرنے والے صہیونی آبادکاروں کو بھی فلسطینی نوجوانوں نے بھرپور جواب دیا مجموعی طورپر 26 کارروائیاں کی گئی۔
فلسطینی انفارمیشن سنیٹر ، "معطی” کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں ، مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان اور الطور میں قابض فوج کے ساتھ تصادم کا آغاز ہوا۔مزاحمتی کارروائیوں میں فائرنگ ، دھماکہ خیز مواد ، پٹرول بم اور دیگر مزاحمتی کارروائیوں سے غاصب صہیونی فوج پر حملے کیے گئے جبکہ فلسطینی شہریوں کی طرف سے آباد کاروں کا مقابلہ کیا گیا اور ان کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی گئی۔
مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی سمیت ایک صہیونی آبادکار بھی زخمی ہوا ، عطیرٹ بستی کے قریب آباد کاروں نے بھی گاڑیوں کو تباہ کردیا تھا۔ سنگ باری سے یہاں بھی ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔ طولکرم میں خضوری یونیورسٹی کے اندر قابض فوج کے ساتھ محاذ آرائی شروع ہوگئی۔