(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہماری فوج اور خفیہ ایجنسی دنیا کی بہترین فوج ہے تاہم فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کو روکنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں گذشتہ دو روز کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے 50 سے زائد کارروائیاں کی ہیں جس میں ایک اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے افسر کو ہلاک اور فوجیوں سمیت 12 کو زخمی کیا جاچکا ہے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے بڑھتی ہے ہوئے حملوں کے حوالے سے اسرائیلی ٹی وی چینل 12 دیئے گئے خصوصی انٹر ویو میں صیہونی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی گوریلا کارروائیوں کو روکنا اسرائیلی فوج کے لیے ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اریحا: فلسطینی مجاہد کا حملہ، پانچ صہیونی فوجی زخمی
ا انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ "سکیورٹی کوآرڈینیشن” جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ادراک ہے کہ مغربی کنارے کی صورت حال پیچیدہ ہےاور جو قیمتیں ادا کی جا رہی ہیں وہ تکلیف دہ اور مشکل ہیں روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں اور اور تصادم لیکن ہمیں تیسرے انتفادہ کا سامنا نہیں ہے کیونکہ ہم "ان کارروائیوں میں عوام کی شرکت نہیں دیکھتے ہیں۔”
"حال ہی میں نمایاں طور پر” آپریشنز کی رفتار میں اضافے کو تسلیم کیا اور کہا، "ہم نے خطے میں تعینات فورسز کے حجم میں اور جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے ۔
انھوں نے اسرائیلی شہریوں کو مطمئن رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج اور خفیہ ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی اور فوج ہے اس لئے ہم جلد ان مزاحمت کاروں سے نمٹنے کے قابل ہوجائیں گے۔