(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پیغام میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت فلسطینیوں کے خون میں شامل ہیں جب تک خون کا ایک قطرہ باقی ہے صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔
صہیونی فوج کے لئے خوف کی علامت اور حالیہ منظر عام پر آنی والی فلسطینی مزاحمتی تحریک "عرين الأسود”نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر غاصب صہیونی فورسز کے نام اپنے پیغام میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک صہیونی دشمن ارض مقدس پر موجود رہے گا اس کو شدید ترین مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی تنظیم عرین الاسود کو ختم نہیں کیا جاسکتا، اسرائیلی اخبار کا اعتراف
پیغام میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس "عرين الأسود”کے حوالے سے معلومات ہے تو ان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ہم آپس میں بھی ایک دوسرے کے بارے میں نہیں جانتے اس لئے اس بات کی امید بہت ہی کم ہے کہ کوئی باہر کا ہمارے بارے میں معلومات اکھٹی کرسکے۔
بیان میں اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت فلسطینیوں کے خون میں شامل ہیں جب تک خون کا ایک قطرہ باقی ہے صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔