(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سعودی عرب نے صہیونی وزیر اعظم یائر لیپڈ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو ریاستی حل کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان عملی شکل اختیار کر لے تو یہ بہت اچھی بات ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے غیر قانونی صہیونی ریاست کے وزیراعظم یائر لیپڈ نے جمعرات کے روز مقبوضہ فلسطین میں امن کے لئے دوریاستی حل کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو ریاستی حل کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان عملی شکل اختیار کر لے تو یہ بہت اچھی بات ہوگی۔ اس سلسلے میں یائر لیپڈ کا بیان ایک مثبت بات ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امن کی بات کرنے والے فوری مذاکرات کی میز پر آئیں، محمود عباس
اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستوں پر مبنی معاہدہ اسرائیل کی سلامتی،اس کی معیشت اور ہمارے بچّوں کے مستقبل کے لیے ایک درست چیز ہے۔یائرلاپیڈ نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاہدہ ایک پُرامن فلسطینی ریاست سے مشروط ہوگاجس سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ دوریاستی حل کے حوالے سے کسی صہیونی ریاست کے رہنما کی طرف سے اقوم متحدہ میں کہی گئی یہ پہلی بات ہے جو امریکی صدر جوبائیڈن کی تجویز کے تناظر میں محسوس ہورہی ہے ۔