(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہو نے والے دہشت گردی کے وہ تمام اوزار اور وسائل جو غاصب صہیونی ریاست ہمارے حوصلوں کو پست کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے اسرائیل کو تحفظ نہیں دلا سکتے۔
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکارر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداالطیف القانوع نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قابض فوج کی طرف سے مسلح ڈرونز کے استعمال پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اسرائیلی اقدام ہمارے مزاحمتی نوجوانوں کی بہادرانہ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی دہشت اور ناکامی کی کیفیت کے ساتھ اس کے تمام علاقوں میں اس کی دراندازی کا مسلسل ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کو غزہ سے نکال باہر کرنا مزاحمت کی بڑی کامیابی ہے، حماس
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر، اس کے گاؤں ،کیمپوں اور ایک مایوس کن کوشش جو اس کے قابض فوجیوں اور ریوڑ کے خلاف بڑھتی ہوئی جھڑپ کو بجھانے میں کامیاب نہیں ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری سرزمین اور ہمارے مقدس مقامات پر اپنی بزدلانہ جنگ جاری رکھنے میں اپنے مذموم مقاصد کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی استقامت کو جاری رکھیں اور قابض ریاست کا ہر طرح سے مقابلہ کریں جب تک کہ اسے ہماری سرزمین سے شکست نہیں دی جاتی اور ہمارے جائز حقوق واپس نہیں کردیے جاتے۔