(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب دشمن نے 24 سالہ فلسطینی نوجوان کو چند روز قبل چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ منگل کو غاصب صہیونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے گھروں میں چھاپہ مارکارروائیاں شروع کیں جس پر فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت شروع ہوئی، اسرائیلی فوجیوں نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 24 سالہ نوجوان حماد ابو جیلدہ شدید زخمی ہوگیا تھا، جس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم گذشتہ روز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
1967سے اب تک صہیونی جیلوں میں 73 فلسطینی شہید کئے گئے
حماد ابو جیلدہ کو گذشتہ روز قریبی قبرستان میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا جس کے بعد سوگواروں نے جنین شہر میں مارچ کیا اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی دشمن کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا۔