(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ دیگر اہم حکام کے ساتھ غزہ کی جنگ بندی حماس کو قائم رکھنے کے لئے مصری حکام سے کردار ادا کرنے قاہرہ پہنچے ہیں۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی اندروانی سیکیورٹی کے ذمہ دار خفیہ ادارے شاباک کے سربراہ گذشتہ روز مصر کے دورے پرپہنچے ہیں جہاں وہ مصری حکام سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں جنگ بندی میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کے جھوٹے دعوے محض بوکھلاہٹ چھپانے کے حربے ہیں، حماس
ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصری انٹیلیجنس چیف نے متعدد اہم امورکی وجہ سے تل ابیب کا دورہ منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد صہیونی ریاست کے اہم حکام مصر پہنچے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام مصری حکام کو غزہ میں حماس کے مزاحمت کاروں کو جنگ بندی پر قائم رکھنے پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اگست کے اوائل میں صہیونی ریاست نے غزہ پر فضائی حملے اور بھاری توپ خانے سے وحشیانہ بمباری کی تھی جس میں زیادہ تر غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے اپنی کارروائی کو اسلامی جہاد پر مرکوز کیا جو کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروپ ہے جبکہ حماس کے ساتھ براہ راست تصادم سے گریز کیا جو کہ 2007 سے ساحلی غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والی سب سے بڑی تحریک ہے۔