(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)سال 2019ء کے دوران 14 لاکھ 56ہزار 953 یہودی آبادکاروں نے مسجد ابراہیمی پردھاوے بولے۔ سال 2018ء کی نسبت مسجد ابراہیمی میں یہودی آباد کاری میں 90 اعشاریہ 6 فی صد اضافہ ہوا۔
اسرائیل میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء میں یہودی شرپسندوں نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی پر یہودی مذہبی جنونیوں کے دھاووں میں سنہ 1967ء کے بعد غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
غرب اردن میں قائم یہودی آباد کاری کونسل کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2019ء کے دوران 14 لاکھ 56ہزار 953 یہودی آبادکاروں نے مسجد ابراہیمی پردھاوے بولے۔
سال 2018ء کی نسبت مسجد ابراہیمی میں یہودی آباد کاری میں 90 اعشاریہ 6 فی صد اضافہ ہوا, رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی پردھاوے بولنے والے آباد کاروں میں 7 لاکھ 11 ہزار 428 آبادروں کا تعلق غرب اردن سے تھا۔ سال 2018ء میں تین لاکھ 7 ہزار 068 آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی پردھاوے بولے۔ یہ تعداد سال 2017ء کی نسبت 77 فی صد زیادہ ہے۔
گذشتہ برس مسجد ابراہیمی میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کی تعداد 6 لاکھ 17 ہزار 077 تھی۔ سال 2018ء میں 2 لاکھ 87 ہزار 693 اور 2017ء میں 2 لاکھ 37 ہزار 643 فلسطینی نمازیوں نے مسجد ابراہیمی میں نمازوں کی ادائی کے لیے حاضری دی۔