(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں کے ریاستی سرپرستی میں قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز درجنوں شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں نے صیہونی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
قبلہ اول پر دھاوا بولنے والے شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں میں طلبہ طالبات کے علاوہ مذہبی پیشواء سمیت اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاربھی شامل تھے ، شرپسندیہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے باب المغربہ سے داخل ہوکر مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سے بے دخل کیا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔