(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے ادارہ ‘یونیسکو’ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی کھدائیوں اور سرنگوں کی آڑ میں تاریخی مقام کو نقصان پہنچانے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی مذمت۔
گزشتہ روز فرانس کے شہر پیرس میں ہونےو الے اقوام متحدہ کے ادارے برائے سائنس اور ثقافت یونیسکو کے اپنے 207 ویں اجلاس میں متفقہ طور پرمقبوضہ بیت المقدس اور اس کی تاریخی دیواروں کے بارے میں ایک مسودہ قرارداد منظور کیا ہے جس میں ان تاریخی مقامات پر اسرائیل کی جانب سے یک طرفہ خلاف ورزیوں اور کارروائیوں کے مسترد ہوئے انہیں باطل قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد مقدس شہر کی تاریخ کو تبدیل کرنا ہے ۔
قرارداد میں قابض ریاست سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ القدس کے پرانے شہر اور اس کی دیواروں کے تاریخی تشخص کی پامالی بند کرے یک طرفہ اور غیر قانونی کاروائیوں کو روکے۔قرار داد میں بیت المقدس اور اس کے مضافات میں اسرائیل کے ان تمام اقدامات کی باطل ہونے کی تصدیق کی گئی جن کا مقصد مقدس شہر کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچانا ہے۔اس قرارداد میں بیت المقدس کے بارے میں ‘یونیسکو’ کی 16 قراردادوں میں پیش کردہ نکات اور مطالبات کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔ یونیسکو نے القدس میں کھدائیوں اور سرنگوں کی آڑ میں تاریخی مقام کو نقصان پہنچانے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی مذمت کی۔