(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف ‘یوم الغضب’ کے نام سے منسوب احتجاجی مظاہروں پر صیہونی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی دم گھٹنے سے 12 کی حالت غیرہوگئی۔
سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی اپیل پرمقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاری اورامریکا کی جانب سے غیر قانونی یہودی آبادکاری کو جائز قرارد ینے پر ‘یوم الغضب’ کے عنوان سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں فلسطینیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ۔
امریکی وزیر خارجہ کے بیان اور فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا، فلسطینی ہلال احمر کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ میں بیت ایل چوکی کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی ریلی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ 15 فلسطینی بیت لحم میں نکالی گئی ایک ریلی پرفائرنگ سے زخمی ہوئے۔مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر 13، الخلیل اور طولکرم میں 2 اور جنوبی نابلس میں 14 فلسطینی زخمی ہوئے۔