(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 80 فلسطینیوں کو غزہ سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں ادارہ برائے محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال 2020ء کے دوران قابض صیہونی فورسز نے گذشتہ 4 سالوں سے غیر قانونی اسرائیل محاصرے کا شکار شہر غزہ سے 80 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، گرفتارفلسطینیوں میں خواتین بچے اور بذرگ شہری بھی شامل ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینیوں کو بیت حانون گذرگاہ سے حراست میں لیا۔ اس گذرگاہ کو فلسطینیوں غزہ اور غرب اردن میں آمدو رفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر صہیونی فوج نے اسے فلسطینیوں کے لیے ایک ‘اذیت گاہ’ بنا دیا ہے۔ اس گذرگاہ کو عبور کرنے والے فلسطینیوں کو طرح طرح کے ہھتکنڈوں اور بلیک میلنگ کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔
اس گذرگاہ سے گذشتہ برس 10 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں پانچ کاروباری افراد شامل ہیں جب کہ دیگر مریض بتائے جاتے ہیں جو غزہ کی پٹی سے علاج کی غرض سے غرب اردن جا رہے تھے۔