(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خطیب مسجد اقصیٰ نے اپنے خطبے میں فلسطینی باشندوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے اپنے گھروں میں رہیں اور کچھ وقت تک مسجد اقصیٰ میں باجماعت نماز سے گریز کریں۔
دنیا بھرمیں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر کی مساجد میں عبادت اور نماز کی ادائیگی بھی متاثر کی ہے، حرمین شریفین میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے بعد مسجد اقصیٰ میں بھی نماز جمعہ میں عوام شہریوں کی آمد پر پابندی عاید تاہم گزشتہ روز جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں حرم قدسی اور محکمہ اوقاف کے ملازمین نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔
نماز جمعہ کے خطبے میں مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ یوسف ابو اسنینہ کا کہنا تھا کہ جان اور صحت کی حفاظت کیلئے جب تک کورونا وائرس کی عالمی وبا جاری ہے مختصر عرصے تک گھروں میں نماز کی ادائیگی کی جائے ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی محکمہ اوقاف نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی تھی۔