(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی شام میں موجودگی شام کی حکومت کی دعوت پر اور امریکہ اور اسرائیل کے حامی دہشتگردوں کے خلاف ہے اور ایران علاقے کی ارضی اور قومی سالمیت کا بدستور دفاع کرتا رہے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ارض مقدس پر قابض جابر صیہونی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کی دھمکیوں اور دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیل کی ہر قسم کی جارحیت یا پھر احمقانہ اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال کے دوران مقبوضہ فلسطین پر قبضے اور ھمسایہ ممالک میں قتل و غارتگری اور جارحیت پر اسرائیل کی داغ بیل ڈالی گئی ہے، ایران علاقے کی ارضی اور قومی سالمیت کا بدستور دفاع کرتا رہے گا۔
انھوں نے شامی صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی شام میں موجودگی شام کی حکومت کی دعوت پر اور امریکہ اور اسرائیل کے حامی دہشتگردوں کے خلاف ہے، ایران عالمی اداروں میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ اقدامات، دھمکیوں اور ماہیت کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینٹ نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب ایران کو کمزور کر کے اسے شام سے نکلنے پر مجبور کرنے کی لگاتار کوشش کرتا رہے گا۔