(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے صدر نے اسرائیلی وزیر کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن کی اراضی کو اسرائیل کی وزارت انصاف کے ریکارڈ میں درج کرنے کی تجویز کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تجویز فلسطین کے خلاف اسرائیلی سازشوں کا تسلسل ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن کی اراضی کو اسرائیل کی وزارت انصاف کے ریکارڈ میں درج کرنے کی تجویز پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیرکے اس بیان سے فلسطینی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔
انھوں نے اس اقدام کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی سازشوں کاتسلسل ہے ، انھوں نتے مزیدکہا کہ فلسطینی اراضی کو اسرائیلی وزارت انصاف کے ریکارڈ میں شامل کرنا بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔