• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

نیتن یاہو کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع

پیر 03-06-2019
in صیہونیزم
0
نیتن یاہو کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)‎‎‎اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز’ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو کے اقتدار کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔ ان کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

روزنامہ قدس کے مطابق، عبرانی اخبار کی طرف سے یہ تنقید ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب وزیراعظم نیتن یاھو پانچویں بار وزیراعظم بننے کا خواب پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اسرائیل کے ایک سینیر سیاسی تجزیہ نگار یوسی فیرٹرکا کہنا ہے کہ نیتن یاھو پانچویں بار حکومت کی تشکیل کے لیے کوشاں تھے مگر انہیں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کنیسٹ کی دوسری جماعتوں نے ان کے سامنے حکومت شمولیت کے لیے کڑی شرایط عاید کیں۔ نیتن یاھو پر ایک ہی وقت میں دو کاری ضربیں لگیں۔ ایک سیاست دانوں کی طرف سے اور دوسری عدلیہ کی طرف سے لگی۔

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ بنجمن نیتن یاھو پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہو کر خود کو کرپشن کے مقدمات سے بچانے کے لیے آئینی تحفظ دلانے کی کوشش کررہے تھے مگر ان کا وہ خواب چکنا چور ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کو دوسری مشکل اس وقت پیش آئی جب عدالت نے ان کے خلاف فرد جرم عایدکی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ایسا سیاست دان جس پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عاید ہوں اور ان پر ایک سے زاید کیسز میں‌ فرد جرم بھی عاید کی گئی ہو تو اس کےلیے اقتدار سنھبالنا مناسب نہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی حکومت نے کنیسٹ کو تحلیل کرنے کے لیے رائے شماری کی۔ سیاسی جماعتیں حکومت کی تشکیل میں ناکام ہوگئیں جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا اور اسرائیل میں ستمبر میں دوبارہ کنیسٹ کے انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Tags: اقتدارالٹی گنتیشروعنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.