(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں قید فلسطینی نے اپنی آخری خواہش میں کہا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ زندگی کے آخری لمحات اپنی ماں کی گود میں گزاروں ۔
اسرائیلی جیل میں قید کینسر کے مرض میں مبتلا فلسطینی سامی ابو دیاک نے ‘حریات’ مرکز کو بھیجے گئے ایک خط میں اپنی آخری خواہش کا اظہارکرتے ہوئے درخواست میں کہا ہے کہ اسرائیلی جیل میں صہیونی حکام کے ظلم کی وجہ سے وہ اپنی والدہ سے بہت دور ہے اور بیماری کی وجہ سے اب اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں میں موت کے بالکل قریب ہوں ایسے وقت میں میری خواہش ہے کہ میں اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی والدہ کی گود میں گذاروں۔
انسانی حقوق کی مندوبہ ابتسام عناتی جس نے گزشتہ ہفتے فلسطینی اسیر سے اسپتال میں ملاقات کی تھی ان کا کہنا ہے کہ ابو دیاک کو الرملہ جیل کے اسپتال میں غیر انسانی طریقے سے رکھا گیا ہے ان کے ہاتھوں اور پیروں میں شدید بیماری کے باوجود زنجیریں ڈال کر رکھا گیا ہے۔ابو دیاک کا گذشتہ دو ہفتے کے دوران کیمیائی طریقے سے علاج کیاگیا ہے۔