مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے سابق وزیراعظم موشے یعلون نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے لیے اپنی الگ سیاسی جماعت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’موشے یعلون‘‘ نے ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی ذمہ داری سنبھالوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی اسرائیل کے سپاہی کے طورپر بسر کی ہے۔
موشے یعلون کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا مقصد اسرائیل کو نئی، مضبوط، طاقت ور اور متبادل سیاسی قیادت فراہم کرنا ہے۔ اب اسرائیل میں قیادت کی تبدیلی کاوقت آگیاہے۔
یعلون نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاھو کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ سیاسی میدان میں ’’لیکوڈ‘‘ پارٹی ان کی سب سے بڑی حریف ہوگی۔