(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا نے صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی قوم کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ اور گزشتہ تیرا سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی کے شکار غزہ میں قونصل خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ملائیشیا کے وزیرخارجہ سیف الدین عبداللہ نے اپنے ایک دیئےگئے انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی شہروں غزہ اور رام اللہ میں اعزازی قونصل خانے قائم کرے گاجبکہ اس کے علاوہ جلد ہی اردن میں فلسطینی سفارت خانہ کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردن میں فلسطین کے لیے سفارت خانہ آئندہ سال 2020ء میں قائم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ آئندہ سال حکومت استنبول میں بھی قونصل خانہ قائم کرے گا۔ استنبول میں ملائیشیا کے قونصل خانے کا اعلان رواں سال جولائی میں مہاتیرمحمد کے دورہ ترکی کےدوران کیا گیا تھا۔