(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ فلسطین کے متعدد مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں ارو قابض صیہونی فوج کے درمیان اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کے خلاف 50 سے زائد جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی ہوئے جبکہ ایک یہودی آبادکارخاتون ہلاک ہوئی اور تین زخمی ہوگئے۔
جھڑپوں کا آغاز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے البریج کیمپ، خان یونس اور رفاح سے ہوا جہاں صیہونی فوج نے حق واپسی کی مارچ کرنے والے پر امن فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ ساھر عوض اللہ عثمان شہید ہوا اور 50 سے زائد صیہونی فوج کی براہ راست گولیوں اور آنسوگیس کے شیلوں سے زخمی ہوگئے
جمعرات کے روز مسجد اقصیٰ میں فلسطینی 14 سالہ لڑکے نے چاقوکے وار سے ایک صیہونی فوجی خاتون کو زخمی کیا ، خاتون فوجی پر حملے کے بعد صیہونی فوج نے بڑے پیمانے پر چھاپہ مارکارروائیاں اور پکڑ دھکڑ کی جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے 13 مختلف مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپیں ہوئیں ۔
دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ حملے میں زخمی ہونے والی یہودی خاتون گزشتہ روز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی ۔