(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کے دوران 14فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
قابض فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے ساتھ رہائیشوں کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے 14 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں 14فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرفتار فلسطینی یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران صرف فلسطینیوں کو گرفتارنہیں کیا بلکہ گھروں میں تلاشی کی آڑ میں ہزاروں شیکل کی رقوم بھی لوٹی ہیں جبکہ رہائشیوں کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔