(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے گھر گھر چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران لوٹ مارکے بعد 8 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے بعد کم سے کم 8 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامتات پر متنقل کردیا۔
گرفتارفلسطینیوں میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے الرام کے رہائشی 22 سالہ وسام حتاوی ، رام اللہ کے رہائشی 25 سالہ ابو شخیدیم محمد غازی الشرقای ، الامعری پناہ گزین کیمپ کے 30 سالہ خلیل محمد المختار سمیت متعدد دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم حراستی مرکز منتقل کردیا ۔
غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں برقین کے مقام پر تلاشی کے دوران سابق اسیر سعید علی سعید قبلاوی کو حراست میں لے لیا۔علی قبلاوی نے بتایا کہ ان کا بیٹا سعید کئی گھنٹے تک غائب رہا جس کے بعد صہیونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسے السیباط کالونی سے حراست میں لیا گیا ہے۔