(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی ریاست فلسطینی شہریوں کی عمر کے قیمتی سالوں کوگھن کی طرح کھانے لگی،اسرائیلی جیل میں قید بے گناہ فلسطینی شہری صدقی الزور التمیی اپنی مسلسل قید کے 18 ویں سال میں داخل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق غرب اردن کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ فلسطینی شہری صدقی الزور التمیمی اسیری کے 17 سال مکمل ہونے بعد قید کے 18 ویں سال میں داخل ہوگئے۔
اس موقع پر انکی بہن اکرام کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔ اس وقت وہ صحرائی جیل نفحہ میں قید ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف ناروا رویئے اورمجرمانہ غفلت کے باعث قیدی کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ صدقی التمیمی کو 16 اگست 2002ء کوگرفتار کیا گیا تھا۔ اس پرفلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔