(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمت کار صیہونی ریاست کیلئے درد سر بن گئے ہیں، جنگ کے تناظر میں اسرائیلی فوج کا جنگی مشقوں کا آغاز، مشقوں میں ففتھ جنریشن جنگی طیارے شامل۔
صیہونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ‘عوفدا’ میں "بلیو فلیگ” کے نام سے بین الاقوامی فضائی مشقیں کل اتوار کے روز شرورع کیں ہیں جو آئندہ ہفتے جمعرات تک جاری رہیں گی ۔
بلیو فلیگ نامی فوجی مشقوں میں یورپی ممالک، یونان، جرمنی، اٹلی فرانس اور امریکا بھی حصے لے رہے ہیں۔ کل اتوار کے روز شروع ہونے والی جنگی مشقوں میں پہلی بار ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی جنریشن 5 کو شامل کیا گیا ہے جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مشقیں اعلی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہیں، ان مشقوں کا فضائیہ اور اسرائیلی فوج کی صلاحیت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ ان مشقوں میں پراس کا نمایاں اثر پڑتا ہے جس نے اس مشق میں 100 سے زیادہ فضائی دستے حصے لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلیو فلیگ نامی فوجی مشقیں سب سے پہلے دوہزار 2013 میں شروع کی گئی تھی جس کے بعد قابض ریاست اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر بمباری کی اور ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا تھا ۔