(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کا ڈھونگ ہرگز قبول نہیں، فلسطین کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔
غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹر ویومیں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سینیر رہ نما اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھارنے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کسی عرب ملک کے داخلی امورمیں ہرگز مداخلت نہیں کرتی، حماس کی سیاست کا محور صرف اور صرف فلسطین ہے اور فلسطین کی مکمل آزادی تک ان کی تنظیم کی جدو جہد جاری رہے گی ۔
ذرائع ابلاغ میں حماس کی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کا ڈھونگ قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی خطے میں جاری محاذ آرائی میں کسی فریق کی طرف داری کریں گے، حماس مفاہمت اور مصالحت کی کوششوں کا حصہ ہوگی۔