(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے تاریخی مسجد الخلیل کے عقب سے فلسطینی بچے کو مبینہ طور پر چاقو رکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔
سرائیلی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں تاریخی مسجد ابراھیمی کے دروازے پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے مسجد کے عقب میں ایک فلسطینی بچے کی تلاشی کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے ، صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے کے پاس ایک چاقو تھا جو اسرائیلی شہریوں پر حملے کیلئے رکھا گیا تھا ۔
بچے کو تحقیقات کیلئے قریبی حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ صہیونی فوجی مسجد ابراھیمی کے قرب و جوار سے اسرائیلی چوکیوں سے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر چکے ہیں جبکہ بعض پر مبینہ چاقو رکھنے کے الزامات بھی عائد کئےگئےہیں ۔