• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

قابض اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصی میں چھاپہ،2 لڑکیوں سمیت 7 فلسطینی گرفتار

جمعہ 23-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصی میں چھاپہ،2 لڑکیوں سمیت 7 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض  اسرائیلی پولیس کی جانب سےمسجد اقصی میں چھاپہ مار کارروائی،دو لڑکیوں اور ایک بچے سمیت سات فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد اب مذہبی مقامات سے بھی فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔گزشتہ روز مسجد اقصی کے باب ال راحمہ  حصے میں کارروائی کرتے ہوئے عبادت کے لیے آئی ہوئی دو لڑکیوں اور ایک بچے سمیت 7 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصی کے باب ال راحمہ احاطے میں دھاوا بول دیا اور وہاں موجود مسجد کے حفاظت گار سمیت 7 لوگوں کو حراست میں لے لیا جن میں دو لڑکیاں اور ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہیں۔گرفتاری کے بعد تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کردی ہے،گرفتار افراد میں شفیہ ابو غالیہ اور میدالن عیسی نامی لڑکیاں اور حبیب ابو شوشا نامی جوان بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے گارڈ کو اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا بعد ازاں زخمی حالت میں مسجد کے احاطے میں چھوڑ گئے تھے۔

Tags: قابض اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصی میں چھاپہ،2 لڑکیوں سمیت 7 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.