• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 6 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کا جبر، خاندان اپنے گھر خود تباہ کرنے پر مجبور

قابض حکام کے دباؤ اور بھاری جرمانوں کے خوف سے فلسطینی خاندانوں نے اپنے ہی ہاتھوں اپنا آشیانہ منہدم کر دیا۔

بدھ 05-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
قابض اسرائیل کا جبر، خاندان اپنے گھر خود تباہ کرنے پر مجبور
0
SHARES
10
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی بلدیہ نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں العیسویہ اور سلوان میں دو فلسطینی خاندانوں کو ظلم و جبر کے تحت اپنا گھر اور حیوانات کا باڑہ اپنے ہی ہاتھوں منہدم کرنے پر مجبور کر دیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض ریاستی جبر کے اس مجرمانہ واقعے میں اسرائیلی حکام نے سلوان کے محلہ البستان سے تعلق رکھنے والے شہری موسیٰ بدران کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اپنا گھر خود نہ گرایا تو اسے بھاری جرمانے ادا کرنا ہوں گے، جس کے باعث بدران نے مجبورا اپنے ہاتھوں اپنے سر پر سایہ کرنے والی چھت گرا دی۔

یہ مکان تقریباً پچھتر مربع میٹر رقبے پر مشتمل تھا اور اس میں موسیٰ بدران اپنی اہلیہ اور کمسن بچے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی بلدیہ نے العیسویہ کے علاقے میں درباس خاندان کو اپنے جانوروں کے باڑے کو مسمار کرنے پر مجبور کیا۔ یہ باڑہ اس خاندان کے روزگار کا واحد ذریعہ تھا، جسے صہیونی حکام نے زبردستی ختم کروا دیا تاکہ مقدسیوں کی زمینوں اور املاک پر اپنا قبضہ مضبوط کیا جا سکے۔

یہ سب اقدامات اس وسیع صہیونی پالیسی کا حصہ ہیں جس کے تحت قابض اسرائیل بیت المقدس میں جبری انہدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بظاہر ان کارروائیوں کو تعمیراتی اجازت ناموں یا تنظیمی قواعد کی خلاف ورزی کے نام پر انجام دیا جاتا ہے، تاہم فلسطینی عوام کے نزدیک یہ ایک منظم منصوبہ ہے جس کا مقصد مقامی آبادی کو زبردستی بے گھر کر کے ان کی زمینوں پر مکمل تسلط قائم کرنا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں آئے روز فلسطینی گھروں، زرعی ڈھانچوں اور چھوٹے کاروباری مراکز کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ ان وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں، ان کے معاشی وسائل تباہ کر دیے گئے ہیں، اور شہر کی فلسطینی شناخت کو مٹانے کی صہیونی سازش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

فلسطینی عوام ان جبری انہدامات کو اپنی سرزمین پر قبضے کے استعماری منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہیں، جس کے تحت قابض اسرائیل گریٹر اسرائیل کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.