(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے فلسطین کی مزاحتمی تحریک کے رہنما کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مزاحمتی تحریک پاپولر فرنٹ کے رابطہ کار منظر عمیر کی جانب سے جاری بیان میں تحریک کے رہنما مازن العزہ کو صیہونی فوج کی جانب سے حراست میں لیئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے ، بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم کے شمالی داخلی دروازے سے بیت لحم میں العزہ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے رہنما مازن العزہ کو ان کے بیٹے کے ہمراہ گرفتارکیا تاہم کچھ دیر بعد ان کے بیٹے کو رہا کردیا گیا تاہم مازن العزہ کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں کہ ان کو کیوں اور کون سے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے ۔