(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی قیدی پرتشدد کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی رہنما "سامرالعرابید” پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ، ان کی بگڑتی ہوئی حالت میں فوج کا کوئی کرداد نہیں ہے ۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی رہنما "سامر العرابید” پر تشدد کی خبروں کو مستردکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی بگڑتی ہوئی حالت کی ذمہ داری سے فوج کا تعلق نہیں، العرابید کی صحت کی خرابی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وہ بالکل صحت مند ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ العرابید کی گرفتاری کا عمل بغیر کسی تشدد کے ہوا جس کے بعد اسے تفتیشی ایجنسی’شاباک’ کے تفتیش کاروں کے حوالے کردیا گیا جہاں وہ صحت مند ہیں ۔
ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنرل سیکیورٹی سروس "شاباک” نے کل رات اعلان کیاتھا کہ ” غیر معمولی طریقوں "کی تحقیقات کے بعد "سامرعرابید” کی حالت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عبرانی ریڈیو کے مطابق نام نہاد اسرائیلی وزارت انصاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ اعلان کیا کہ وہ العرابید کے ساتھ ہونے والے برتاؤ اور تشدد کے واقعے کا جائزہ لے گی۔
خیال رہے کہ فلسطینی "پاپولرفرنٹ” کے رہ نما سامر العرابید کو حال ہی میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اس پر تشدد کے آخری حربے استعمال کیےگئے جس کے نتیجے میں قیدی رہ نما ہوش کھو بیٹھا تھا۔ اس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔