(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی پولیس اور خفیہ ایجنسی کے حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کی ایک مقبول خاتون سماجی کارکن اور مسجد اقصیٰ کی مرابطہ سے کئی گھنٹوں پر مشمتل تفتیش کے بعد ان کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے خدیجہ خویص کو گذشتہ روز بیت المقدس کے القشلہ حراستی مرکز میں طلب کیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شہریوں سے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی ترغیب پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے تفتیش کی ، جس کے بعد ان پر ایک ماہ کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی عا ئد کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ خدیجہ خویص کو اسرائیلی فوج متعدد بار حراست میں لینے کے ساتھ مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرچکی ہےآخری مرتبہ 2019 میں ان کو ایک سال بعد مسجداقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی ۔