(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )عالمی دارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل تحسین ہے۔
گزشتہ روز رام اللہ میں اپنے دفتر میں فلسطینی وزیر صحت می الکیلہ سے فلسطین میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر کے ڈائریکٹر جیرالڈ رو کنسواب نے ملاقات کہنا تھا کہ فلسطین میں حکومت کی طرف سے انسداد کرونا کے لیے عالمی معیار سے بہتر کوششیں کی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے فلسطینی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے بچاؤکےلیے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں اور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ فلسطینی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت اور وزارت صحت ایسے اقدامات کررہی ہے جو بین الاقوامی سطح پر تجویز کردہ سفارشات سے کہیں زیادہ ہیں۔