(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کا مکروہ چہرہ ہرگزرتے وقت کےساتھ بے نقاب ہوتا جارہا ہے، یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی اسکول کی مسماری کی مہم کا آغاز۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں قائم "غوین ایلیمنٹری اسکول” کو غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسمارکرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔یہودی آبادکاروں کے دائیں بازو کے گروپ”ریگیوم” کی جانب سے اس اشتعال انگیزاعلان پرمقامی فلسطینی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے اشتعال انگیز مہم کا مقصد فلسطینی اسکول کومسمار کرنا ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن "خالد ابو شرار” نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد اس مقامی فلسطینی آبادی کو نظر انداز کرنا ، تعلیمی اداروں اور فلسطینی نصاب کے خلاف قابض دشمن کی تحریکوں اور اداروں کی طرف سے چلائے جانے والی اشتعال انگیز مہمات کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن کی چالوں کے مقابلہ میں وزارت تعلیم بھرپور مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے سول سوسائٹی کے اداروں اور شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکول کا دفاع کریں۔
ابو شرارنے انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا اداروں کو ایک پیغام کہا کہ وہ صہیونی آباد کاروں کی نسل پرستی، شدت پسندی اور اشتعال انگیزی کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی بچوں کو اسکول سے محروم کرنے کی صہیونی چالوں کو ناکام بنائیں۔
