• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

فلسطین میں اسرائیلی آبی جارحیت،آلودہ پانی سے ہزاروں فلسطینی متاثر

بدھ 26-06-2019
in صیہونیزم
0
فلسطین میں اسرائیلی آبی جارحیت،آلودہ پانی سے ہزاروں فلسطینی متاثر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت  کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی آبی جارحیت کے باعث سیوریج زدہ آلودہ پانی پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ سو پچاس تک جا پہنچی ہے جبکہ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

وزارت صحت کے ڈائریکٹر ھیثم منصور کہا کہنا ہے کہ زہریلے پانی سے متاثرہ افراد کی حالت اب قدرے بہتر ہے،تاہم آلودہ پانی سے بیمار ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔        

  

انہوں نے نتایا کہ  آلودہ پانی کے مختلف نمونے لیبارٹریز کو بھیجے جا چکے ہیں جہاں  ان کا تجزیہ جاری ہے، انھوں نے لوگوں کو پانی کے استعمال سے پہلے اسکو اچھی طرح ابالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں پینے کے پانی کی سنگین صورتحال کے تحت پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ اہل فلسطین صاف پانی کے سنگین بحران کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مقامی فلسطینی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ غزہ اور مغربی کنارےکے فلسطینی شہریوں کو انتہائی قلیل مقدار میں صاف پانی کے وسائل میسر ہیں۔ غرب اردن بیشتر آبی وسائل پر اسرائیلی انتظامیہ اور یہودی آباد کاروں کا کنٹرول ہے اور اکثر و بیشتر یہودی آبادکار فلسطینیوں کے زیراستعمال پانی کے ذخیروں فلسطینی آبادی کے استمعال والے دریاوں میں سیوریج کا پانی چھوڑ دیتے ہیں۔

یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے زرعی زمینوں پر بھی سیوریج کے پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات موجود ہیں  جس کے باعث سنکڑوں ایکڑ رقبوں پر محیط فلسطینیوں کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔

عالمی بنک کے شعبہ آبی وسائل و سیوریج کےماہر عدنان غوشہ نے اپنی مرتب کردہ رپورٹ میں لکھاتھا کہ غزہ کے صرف 10 فیصد شہریوں کو صاف پانی میسر ہے جبکہ 90 فی صد آبادی غیر محفوظ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے۔

Tags: آبی جارحیتآبی قلتپانی کی قلتفلسطین میں پانی کا بحران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.