صیہونی ریاست کی سب سے محفوظ تصور کی جانے والی جیل کو توڑ کر فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے والے تمام چھ فلسطینی قیدیوں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔
وکیل ایڈووکیٹ خالد محاجنہ نے بتایا کہ ان کے موکل اسیر محمد عارضہ کو دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے، محمد عارضہ سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور دوسرے اسیران سے بھی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد انہیں مختلف جیلوں میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا ہے۔
۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر زکریا الزبیدی کو بئر سبع کے ایچل جیل میں قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔اسیران کے وکیل محاجنہ نے بتایا کہ آئندہ اتوار کو اسرائیلی فوجی عدالتوں میں چھ فلسطینی قیدیوں کو پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ چھ فلسطینی چھ ستمبر کو اسرائیل کی جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہوگئے تھے تاہم چند روز کی تلاش اورتعاقب کے بعد قابض فوج نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ چھ فلسطینی قیدی ستمبر کے اوائل میں اسرائیل کی سب سے محفوظ تصور کی جانے والی جیل جلبوع سے سرنگ کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم اسرائیلی فوجیوں نے اھیں دوبارہ گرفتار کر کے تمام چھ فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔