(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید خدشات ہیں، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور فوری سیز فائر کے ساتھ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں شہید ہونےوالے سیکڑوں فلسطینیوں بچوں اور خواتین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی قوانین کیخلاف ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ موجودہ پرتشدد کارروائیوں کو سرزمین پر دہائیوں سے جاری غیر قانونی اسرائیلی قبضے اور وہاں کے لوگوں کے خلاف بنائی جانے والی پالیسیوں کے تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر بغیر کسی امتیاز کے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا ناصرف انسانیت بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید خدشات ہیں، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور فوری سیز فائر کے ساتھ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔