(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس نے جمعرات کی صبح کو غلطی سے غزہ میں السوارکہ خاندان کے گھر پربمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود بے گناہ شہری مارے گئے۔
اسرائیل کے ایک عبرانی نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے شائع اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ذرائع نے جمعرات کو غزہ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجےمیں شہید ہونے والے السوار خاندان کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کویہ اندازہ نہیں تھا کہ وہاں پر کوئی خاندان آباد ہے،فوج کو اطلاعات تھیں کہ وہ ایک خالی مکان ہے جس کو مزاحمت کار استعمال کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ منگل سے جمعرات کے درمیان قابض صہیونی غزہ پر جارحیت مسلط کی جس کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔ شہداء میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔