(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی بحریہ نے مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر زخمی ہوگیا۔
غزہ ماہی گیر کمیٹی کے سربرہ ابو داؤد راختی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں پر شمالی غزہ کے سمندر میں اس وقت اندھا دھند فائرنگ شروع کی جب وہ اسرائیلی کی جانب سے متعین کردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے ۔
ابو داؤد کا کہنا ہے کہ صیہونی بحریہ کی فائرنگ سے 32 سالہ یوسف عمران زخمی ہوگیا ہے جبکہ بعض کشیتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمان اوسلومعاہدے کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں 30ناٹیکل میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی گئی تھی تاہم اسرائیل نے اپنے مقرر کردہ قانون اور معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لئے سمندری حدود کو کم کرتےہوئے 3 تاٹیکل میل کردی ہے ۔