(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں کی طرف تین گولے داغے گئے جنہیں اسرائیلی ڈیفنس سسٹم "آئرن ڈوم” کی مدد سے فضاء میں تباہ کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے بالمقابل کی یہودی کالونیوں میں گولہ باری کے فوری بعد اسرائیلی فوج نے خطرے کے سائرن بجائےاور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔
اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم کے ایک میزائل کی قیمت تقریباً 50 ہزار ڈالر ہے، اس نظام سے میزائل فائر ہوتے ہی سائرن بھی بجنے لگتے ہیں تاکہ عوام کو راکٹ حملوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ غزہ کی سرحدی علاقوں سے دو روز قبل اسرائیلی علاقوں "اسدود” اور "عسقلان” پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے میزائل داغے تھے جس کے بعد اسرائیل نے رات بھر غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔