(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افوج نے آدھی رات کو فلسطینی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے کم سے کم 20 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقے جن میں نابلس، الخلیل، رام اللہ اور جنین شامل ہیں میں گھرگھر تلاشی کا عمل شروع کیا گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی۔
صیہہونی فوج نے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران کم سے کم 20 فلسطینیوں کو انتظامی قید کے تحت گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ انتظامی قید ایک غیرقانونی عمل ہے جس پر پوری دنیا میں پابندی عائد ہے۔ اسرائیل کی جانب سے انتظامی قید کے خلاف سیکڑوں فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری ہے