(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محمد وصفی عید نے اپنے فیس بک پیچ پر اپنے بیان میں لکھا ہے کہ عالمی کپ سے دستبرداری ایک بہت مشکل فیصلہ تھا لیکن میں فلسطین پر ظلم کرنے والوں کے ساتھ ہاتھ بھی ملانا پسند نہیں کرتا تو کھیلنا دور کی بات ہے.
اردن کے کک باکسر محمد وصفی عید نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کک باکسنگ کے ورلڈ کپ سے صرف اس لئے دستبردار ہوئے کہ ان کو فلسطین پر قابض ریاست اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ منظور نہیں تھا
محمد وصفی عید نے اپنے فیس بک پیچ پر اپنے بیان میں لکھا ہے کہ عالمی کپ سے دستبرداری ایک بہت مشکل فیصلہ تھا لیکن میں فلسطین پر ظلم کرنے والوں کے ساتھ ہاتھ بھی ملانا پسند نہیں کرتا تو کھیلنا دور کی بات ہے ۔
انھوں نے کہا کہ کئی مہینوں کی سخت ترین تربیت کے بعد مجھے نہیں محسوس ہوتا کہ میں اس عالمی مقابلے میں غیر معمولی مقام حاصل نہیں کرسکوں گا لیکن میرے ضمیر نے مجھے اجازت نہیں دی ہے کہ میں صیہونی ظالم ریاست کے ساتھ کھیلوں
اردن کے کک باکسر نے متحدہ عرب امارات میں کک باکسنگ کے عالمی مقابلے میں فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ۔
واضح رہے کہ عالمی مقابلوں کا اصول ہوتا ہے کہ آپ کو ایونٹ میں رہنے کیلئے ہر مد مقابل سے مقابلہ کرنا ضروری ہوتا ہے بصورت دیگر اس ایونٹ میں نہیں رہ سکتے ۔