• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

عالمی برادری اسرائیل کو فسطین میں یہودی آباد کاری سے روکے، اردن

بدھ 04-12-2019
in صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عالمی برادری اسرائیل کو فسطین میں یہودی آباد کاری سے روکے، اردن
0
SHARES
1
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردنی وزیر خارجہ نے  مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاری کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کی روک تھا م کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ صہیونی حکومت کے جبل المکبر، قلندیا اور پرانے الخلیل شہر میں یہودی آباد کاری کے تمام منصوبے ناقابل قبول  اور قابل مذمت ہیں ، الخلیل کے قلب میں یہودی بستی کے اسرائیلی منصوبے سے صہیونی ریاست کی یہودی آباد کاری اور غیرقانونی توسیع پسندی کی سازشوں کی عکاسی ہوتی ہے ،عالمی برادری اسرائیل کو الخلیل اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبے سے روکے۔

اردنی وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ  اس طرح کے اقدامات مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں، فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت وسطی الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب ایک یہودی بستی کے قیام کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ فلسطینیوں کو املاک خالی کرانے کے احکامات اوری توسیع پسندانہ قبضے کا حصہ ہیں۔الخلیل میں یہودی آباد کاری کی مہم ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب حال ہی میں امریکی حکومت نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر کی کھلی چھٹی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کے قیام کو غیرقانونی نہیں سمجھتا۔

Tags: اردنی وزیرخارجہایمن الصفدیفلسطینی علاقےیہودی آبادکاری ؎یہودی بستیاں ؎
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.