(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یہ فیصلہ نیتن یاھو کی ایک خاتون مشیرہ کی عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد گیا ،صیہونی وزیراعظم اپنی مکمل صحت یابی تک قرنطینہ میں رہیں گے۔
صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو ان کا دفتری عملہ اور ان کے گھر والے نیتن یاہو کی ایک خاتون مشیرہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، وزیراعظم نیتن یاھو کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ اپنےمکمل طبی معائنے تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے اور وہیں سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔
واضح رہےکہ حال ہی میں نیتن یاھو نے کہا تھا کہ وہ صحت مند اور مکمل طور تند رست ہیں اور وہ قرنطینہ میں نہیں جائیں گے قبل ازیں اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وزارت صحت نے وزیراعظم کو قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔