(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو گرفتارکرنے کےبعد مسجد اقصیٰ میں ان کے داخلے پرپابندی عائد کردی ۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کی رہائشی سماجی کاکن اور مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی نھلہ صیام کو مسجد اقصیٰ کے باب رحمہ کے باہر سے حراست میں لینے کے بعدقریبی پولیس اسٹیشن میں بھاری جرمانہ کیا جبکہ ان کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر آئندہ پندرہ روز کے لیے پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران قابض صیہونی ریاست کی طرف سے القدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی نئی لہر سامنے آئی ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطین میں فجر العظیم کے عنوان سے شروع ہونے والی مہم کےدوران فلسطینیوں کی القدس اور مسجد اقصیٰ سے بے دخل کا سلسلہ شروع کیا گیا۔