(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں میں 5 فلسطینی جوانوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف رہائشی علاقوں پر چھاپ مارکارروائیوں میں چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوٹ مارکی رہائشیوں کو تشدد کانشانہ بنایا اور 5جوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے علاقے زیتا میں صیہونی فوج نے زیتا چیک پوسٹ پر 23 سالہ فلسطینی زبیر کو ٹانگ میں گولی مارکرزخمی کردیا۔صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے ہے زخمی فلسطینی کو مشکوک محسوس ہونے پر رکنے کا حکم دیا گیا تاہم وہ نہیں رکا جس پر فوج کو فائرنگ کرنا پڑی ۔واضح رہے کہ صہیونی حکومت مغربی کنارے میں رہائشی مکانات کی تعمیر میں آئے روز اضافہ کررہی ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔