(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابض صیونی فوج نے "مقبوضہ مغربی کنارے” کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں تک گھرگھر تلاشی کے نام پر روایتی توڑپھوڑ کے بعد سات فلسطینیوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
صیہونی فوج نے مقبوضہ "غرب اردن” اور”الخلیل” سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھرگھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور روایتی لوٹ مار کے بعد سات فلسطینیوں کو اغواء کرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ‘صافا’ کے مقام پر تلاشی کے دوران صحافی محمد عوض کو حراست میں لیا جب کہ قابض فوج نے 16 سالہ محمد بسام منیر اخلیل، 17 سالہ عبدالعزیز محمد شفیق اخلیل، 18 سالہ عبداللہ امجد عمر الطیط اور 18 سالہ محمد نظام نمر اخلیل کو بھی "الخلیل "شہر کے علاقے "یطہ ” سے حراست میں لے لیا۔