(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے بیت المقدس سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران درجن سے زائد فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
صہیونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف شہروں جن میں الخلیل ، طولکرم ، نابلس ،جنین اور مضافاتی علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں گھرگھرتلاشی کے بعد اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی ارو تخریب کاری میں ملوث 20 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز بڑے پیمانے پر گھرگھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور اس دوران ان افراد کو بھی دوبارا گرفتار کیا گیا جو انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پہلے ہی قید کاٹ چکے ہیں جبکہ مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتارکیئے جانے والوں میں 18 سال سے کم 6 بچے بھی شامل ہیں۔