(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی پرقابض صیہونی فوج نےعلی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران کم سے کم 20 فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوج نے صبح سویرے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں جن میں رام اللہ اور جنین شامل ہیں میں چھاپہ مارکارروائیاں کی اور 18 سال سے کم عمر دو بچوں سمیت کم سے کم بیس افراد کو گرفتار کرلیا ،گرفتار کئے گئے افراد میں انتظامی قید کی غیر قانونی پالیسی کے تحت سزا کاٹ کرآنے والے عمر الباقی اور محمد حسن بھی شامل ہیں۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام فلسطینی باشندے اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں اور جلاوگھیراؤ میں مطلوب تھے۔