(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے وادی اردن میں فوجی مشقوں کیلئے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے وادی اردن کی المالح وادی میں خلعہ اجمیع، خلہ البد، خربہ الشق، خربہ سمرہ سمیت دیگر مقامات پرفوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کے لئے ان علاقوں میں مقیم ہزاروں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ ان مشقوں میں اسرائیلی فضائیہ اور بری فوج کی 8 بٹالیز حصہ لیں رہی ہیں جبکہ جاری مشقوں کے دوران ٹینکوں اور دیگر بھاری جنگی اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔