(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محصور غزہ کے کسانوں اور گلہ بانوں پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینیوں کے متعددد مویشی ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق علی صبح صیہونی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے خان یونس میں زرعی زمین پر کام کرنے والے اور مویشیوں کو چرانے والے فلسطینی باشندوں پر اس وقت اچانک فائرنگ شروع کی جب وہ اپنے کاموں میں مصروف تھے ، اسرائیلی فوج کی بلا جواز فائرنگ کے نتیجے میں کسانوں کے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ، خوش قسمتی سے کسی فلسطینی باشندے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔